November 21, 2018

الہ آباد فیض آباد کے بعد اب اورنگ آباد، عثمان آباد اور احمد آباد کے نام بھی ہوں گے تبدیل ؟

الہ آباد فیض آباد کے بعد اب اورنگ آباد، عثمان آباد اور احمد آباد کے نام بھی ہوں گے تبدیل ؟
Photo Credit To imagine

ممبئی 8 نومبر/ الہ آباد اور فیض آباد کے بعد اب مہاراشٹرا کے شہروں اورنگ آباد ، عثمان آباد اور گجرات کے شہر احمد آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔  شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجیے راوت نے ٹویٹر کے ذریعے چیف منسٹر مہاراشٹرا سے سوال کیا کہ جس طرح چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد کا نام تبدیل کر دیا اور فیض آباد کا نام تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے اس طرح ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کا نام شمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراسوی نگر کب رکھا جائے گا۔ اس دوران باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف منسٹر گجرات وجے روپانی احمدآباد کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے کرناوتی بنانے کی کوششوں میں ہیں۔ اس کے لیے قانونی نکات پر غور کیا جارہا ہے۔

Post source : Urduleaks news network