November 21, 2018

دیوالی کے موقع پرحیدرآباد میں 50 افراد کی آنکھیں زخمی

دیوالی کے موقع پرحیدرآباد میں 50 افراد کی آنکھیں زخمی
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 8 نومبر(اردولیکس) شہرحیدرآباد میں کل رات دیوالی کے موقع پرآتشبازی کے دوران قریب 50 افراد کی آنکھیں متاثرہوئیں جن میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کے مطابق اس ہاسپٹل سے 32 متاثرین رجوع ہوئے جنکی آنکھیں زخمی ہوئی ہیں۔ ان میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ زرائع کے مطابق بعض افراد سرکاری اوربعض افراد خانگی ہاسپٹلس سے رجوع ہوئے۔ خانگی ہاسپٹلس سے رجوع ہونے والوں کی تعداد کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔

Post source : Urduleaks news network