November 21, 2018

غدرگجویل سے کریں گے مقابلہ

غدرگجویل سے کریں گے مقابلہ
Photo Credit To file

حیدرآباد 8 نومبر(اردولیکس) انقلابی شاعرغدر نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی گجویل سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ آزاد امیدوار کے طورپرمقابلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ریاست کے تمام مواضعات کا دورہ کرکے رائے دہی کی اہمیت کی اجاگرکرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں انھوں نے پولیس کے اعلیٰ افسربھی ملاقات کرکے سیکوریٹی فراہم کرنے کی خواہش کی ہے۔ امکان ہے کہ وہ عادل آباد ضلع سے اپنی اس مہم کا آغازکریں گے۔

Post source : Urduleaks news network