November 21, 2018

سابق پولیس عہدیدار بھی ہیرا گولڈ کمپنی کی دھوکہ دہی کا شکار

سابق پولیس عہدیدار بھی ہیرا گولڈ کمپنی کی دھوکہ دہی کا شکار

ممبئی ۔9 نومبر ( اردو لیکس)  ہیرا گولڈ کمپنی کی دھوکہ دہی کا شکار صرف معصوم اور بھولے بھالے افراد نہیں ہوے بلکہ پولیس کے سابق عہدیدار بھی دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں اس بات کا انکشاف ممبئی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے کیا ہے بتایا گیا ہے کہ تھانے ضلع سے تعلق رکھنے والے دو سابق پولیس انسپکٹر نے بھی ہیرا گولڈ کمپنی میں 20 ،20 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی پولیس نے کمپنی کی مینجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ سے پوچھ تاچھ کے بعد ممبئی کی مقامی عدالت میں پیش کیا ہے 

Post source : Urduleaks news network