November 21, 2018

اکبرالدین اویسی کو جان سے مارنے کی سازش

اکبرالدین اویسی کو جان سے مارنے کی سازش
Photo Credit To File

حیدرآباد 9 نومبر(اردولیکس) مجلس اتحاد المسلمین کے فلورلیڈرجناب اکبرالدین اویسی نے کہا ہے کہ آج بھی انھیں جان سے مارنے کی سازشیں رچی جارہی ہیں۔ وہ آج یاقوت پورہ بڑا بازارمیں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں دھمکی آمیز فون کالس آرہے ہیں اوروہ جانتے ہیں کہ بنارس، الہ آباد اورکرناٹک سے 11 لوگ انھیں مارنے کیلئے آئے ہوئے ہیں۔ اکبراویسی نےکہا کہ وہ موت سے ڈرنے والے نہیں ہیں سابق میں بھی بنگلورسے انھیں مارنے کیلئے ایک ٹولی آئی تھی جن میں سے دومارے گئے اورایک پکڑا گیا جس کے اقبالی بیان میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مجھےمارنے آئے تھے۔ قائد مجلس نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اگرایک اکبراویسی کو مارو گئے تو دکن کی ہرگلی سے ایک اکبراویسی نکلے گا۔

Post source : Urduleaks news network