December 13, 2018

عادل آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 میں جشن یوم پیدائش مولانا ابوالکلام آزاد جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

عادل آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 میں جشن یوم پیدائش مولانا ابوالکلام آزاد جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

عادل آباد 11/نومبر(اردو لیکس) اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ عادل آباد میں پرنسپل امیر عبداللہ خان کی زیرسرپرستی اور محترمہ انچارج ڈی ایم ڈبلیو کرشناوینی میڈم کی صدارت میں مولانا ابوالکلام آزاد (یوم اقلیتی بہبود؛ یوم قومی تعلیم)  کی 130 ویں پیدائشی تقریب بڑے پیمانے پر جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس تقریب میں ہاسٹیل کے طلباء نے دلچسپ تعلیمی مظاہرے پیش کئے اور اپنے ٹیچرس و اساتذہ و اسکول کے نام کو روشن کردیا۔طلباء نے اس تعلیمی مظاہر کے ذریعہ اپنے اساتذہ کی خدمات کو پروان چڑھایا انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ اساتذہ کی محنت اور جد جہد انہیں ایک دن ترقی کی طرف ضرور گامزن کرےگی۔ کلام پاک کی تلاوت سے اس تقریب کا باضابطہ آغاز ہوا۔اس تقریب میں محترم شہباز سر استاذ اسکول ھذا نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔قبل اسکے مختلف کھیلوں؛ایس اے رائٹنگ و دیگر گیمس میں کامیاب طلباء میں محترمہ انچارج ڈی ایم ڈبلیو کرشناوینی میڈم پرنسپل امیر عبداللہ خان سید حمید اکیڈمیک کوآرڈنیٹر نسیم شریف کے ہاتھوں انعامات تقسیم عمل میں آئے۔بعد ازاں سید حمید پرنسپل امیر عبداللہ خان نے سامعین سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابولکلام آزاد ایک ذہین اور ہر فن کا مجموعہ شخصیت تھی۔ابوالکلام آزاد ایک شاعر ادیب اور بہترین صحافی بھی تھے۔ انکی پیدائش مکہ میں ہوئی عربی انکی مادری زبان تھی انکے والد کا نام خیر الدین اور والدہ کا نام عالیہ بیگم تھا۔ پرنسپل امیر عبداللہ خان نے مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی کے اہم پہلوؤں کو طلباء و سامعین کے سامنے پیش کیا۔ مولانا آزاد کی زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیمی میدان میں مزید دلچسپی اور لگن سے محنت کرنے کی طلباء کو تلقین کی۔ اس موقع پر امیر عبداللہ نے اسکول کے نظام کو طلباء کے سرپرستوں کو سامنے مختصر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے طلباء کے والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ تربیت پر توجہ دینے کی درخواست کی۔اخیر میں پرنسپل امیر عبداللہ نے اسکول کے تمام ٹیچرس و اساتذہ اور دیگر عملہ کی خدمات کی ستائش کی تمام اساتذہ نے امیر عبداللہ صاحب کی خدمات کو سراہا۔ اور والدین نے بھی پرنسپل اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ عامر اطہر؛ مہیش گولی ہندی سر؛ شاکر سر اردو؛سری ہری سر؛شہبازخان سر؛ پرمیشور سر؛سمینہ طلت؛ صالحہ تبسم؛شہنازبیگم؛افشاں اقبال؛موہن سر؛ ویجلنس آفسر لکشمن سر؛سید حمید اکیڈمیک کو آرڈنیٹر؛مجتبیٰ سر؛ خضر احمد؛اعجاز احمد؛محمدنوشاد؛شیخ صدام؛عبدالروف؛صفیہ بیگم؛محمد مجاہد تہلکہ نیوز 7 اور دیگر موجود تھے

Post source : urduleaks news network