December 13, 2018

شادی سے قبل نوجوان کی خودکشی

شادی سے قبل نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد 12 نومبر (اردولیکس) حیدرآباد میں شادی سے چند دن پہلے ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ونستھلی پورم کی آرٹی سی کالونی میں پیش آیا۔ 28 سالہ نرسمہا اس علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتا تھا اس کی شادی بوڑ اوپل کی لڑکی سے طئے پائی۔ کل وہ شادی کے رقعوں کیلئے جانے والا تھا تاہم اس سے قبل کیا ہوا پتہ نہیں اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ خودکشی کی وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Post source : Urduleaks news network