December 13, 2018

ظالم باپ کے ہاتھوں تین ماہ کی بچی کا قتل

ظالم باپ کے ہاتھوں تین ماہ کی بچی کا قتل

یادادری بھونگیر 13 نومبر/ تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں ظالم باپ نے تین مہینے کی بیٹی کا قتل کردیا۔چوٹ اوپل منڈل ایلم باوی کے رہنے والے شیوا کی شادی قریب ڈیڑھ سال پہلے اکشرا نامی خاتون سے ہوئی تھی۔شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔اس دوران خاتون حاملہ ہو گئی شوہر نے اس پر حمل ساقط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تاہم وہ نہیں مانی۔تین ماہ قبل خاتون نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔اتوار کی شام شیوا نے اپنی شیر خوار بیٹی کا گلا گھونٹ دیا، اکشرا کام میں مصروف تھی، بچی کی رونے کی آواز سن کر اکشرا وہاں پہنچی تب تک لڑکی بے ہوش ہو چکی تھی اور لڑکی کو حیدرآباد کے خانگی ہاسپٹل میں بھرتی کروایا گیا جہاں  کل اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے ظالم باپ کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔

Post source : Urduleaks news network