December 13, 2018

سمندری طوفان‘‘ گاجا ’’ کی شدت میں اضافہ کا امکان، الرٹ جاری

سمندری طوفان‘‘ گاجا ’’ کی شدت میں اضافہ کا امکان، الرٹ جاری
Photo Credit To imagine

نئی دہلی، 13 نومبر   2018/   مغرب وسطی   اور متصل  مشرق وسطی   علاقوں اور جنوب خلیج بنگال کے اوپر  بنا  سمندری طوفان گاجا    گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران  12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب-شمال  مغرب کی جانب  بڑھ رہا ہے  اور آج   ہندستان کے معیار ی وقت کے مطابق صبح   ساڑھے گیارہ بجے  مغرب وسطی  اور مشرق وسطی   نیز  جنوبی خلیج بنگال کے اوپر     13.5ڈگری   این نارتھ  طول البلد اور  86.6 ڈگری ای  پر چنئی   (تمل ناڈو ) سے  690 کلو میٹر مشرق شمال مشرق   اور   تمل ناڈو کے ناگا پٹنم کے      790 کلو میٹر مشرق اور شمال مشرق میں واقع تھا۔    امید ہے  آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران   یہ سمندری طوفان      مغرب-جنوب مغرب کی جانب بڑھے گا  اور اس میں مزید شدت آئے گی۔ مغرب –جنوب مغرب کی جانب بڑھتے ہوئے اس میں رفتہ رفتہ  کم ہونے کی امید ہے اور یہ  پمبان  اور کڈلورو   کے درمیان      تمل ناڈو کے ساحل  سے گذرے گا ۔   یہ طوفان    15 نومبر کو دوپہر   کو اس ساحل سے گذرے گا۔

Post source : pib