December 13, 2018

نرمل میں طالبہ کے اکاونٹ سے رقم کا سرقہ

نرمل میں طالبہ کے اکاونٹ سے رقم کا سرقہ
Photo Credit To imagine

نرمل 14 نومبر(اردولیکس) لوگ اپنی جمع پونجی حفاظت کیلئے بنکوں میں رکھتے ہیں لیکن زرا سونچئے اگریہ رقم بنک میں بھی محفوظ نہیں رہے گی توکیسے ہوگا؟ ایسے ہی ایک واقعہ میں نرمل سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کے اکاونٹ سے کسی نے 9 ہزارروپئے نکال لئے۔ بدھوارپیٹ سے تعلق رکھنے والے رفیع احمد کی دخترثنا جو کہ طالبہ ہیں ان کا یونین بینک آف انڈیا شاخ نرمل میں اکاونٹ ہے۔ انھوں نے اپنے اکاونٹ میں پیسے جمع رکھے تھے۔ 4 نرمبرکوطالبہ جب اپنے اکانٹ سے رقم نکالنے کیلئے پہنچی تو وہ حیرت زدہ رہ گئیں کیونکہ ایک ہی دن میں ایک ہی اے ٹی ایم سے کسی نے ان کے اکاونٹ سے قریب 9 ہزارروپئے نکال لئے۔ نامعلوم سارق نے پہلے 7 ہزارروپئے اورپھر 2 ہزارروپئے نکال لئے۔ طالبہ نے اس سلسلے میں بینک مینجر سے شکایت کی اورانھوں نے پورے معاملہ کی جانچ کا تیقن دیا۔ یہاں یہ ذکربے جا نہ ہوگا ان دنوں سارقین رقم لوٹنے کے نت نئے طریقہ اختیارکرتے ہوئے لوگوں سے ان کی محنت کی جمع پونجی لوٹ رہے ہیں۔ یہ اس طرح ایک یا ایک ہی بینک کا واقعہ نہیں ہے آئے دن اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

Post source : Urduleaks news network