December 13, 2018

بیوی کی ہراسانی سے پریشان شوہر کی خودکشی

بیوی کی ہراسانی سے پریشان شوہر کی خودکشی

یادادری بھونگیر 16 نومبر/ ریاست تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں بیوی کی ہراسانی سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کرلی۔ رامنا پیٹ بی سی کالونی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ فوٹو گرافر نریش کی شادی چند سال قبل شوبھا سے ہویی تھی۔ اس جوڑے کو ایک بچی ہے۔ خاتون سرکاری اسکول ٹیچر بتایی گیی ہے۔ نریش نے کچھ دنوں سے کام چھوڑ دیا اور وہ گھر میں ہی رہنے لگا تھا۔ شوبھا اسے کام کرنے کیلیے دباؤ ڈال رہی تھی جس سے تنگ آکر نریش نے کل پھانسی لے لی۔

Post source : urduleaks news network