December 13, 2018

صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیرِ اہتمام گرلز اقلیتی اقامتی اسکول قصبہ کی طالبات کے درمیان سیرت بیداری مہم پروگرام

صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیرِ اہتمام گرلز اقلیتی اقامتی اسکول قصبہ کی طالبات کے درمیان  سیرت بیداری مہم  پروگرام

نرمل 17 – نومبر ( اردو لیکس) ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے اسکولس وکالجس کے طلبہ وطالبات کو سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے واقف کروانے کی غرض سے صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیر اہتمام شہر کے مختلف اسکولوں اور کالجس میں

دس روزہ سیرت بیداری مہم جاری ہے جس کا دوسرا پروگرام آج بروزِ ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے
گرلز اقلیتی اقامتی ھائی اسکول قصبہ نرمل میں منعقد ہوا، پروگرام کا آغاز قراءتِ کلام پاک سے ہوا ،مفتی احسان شاہ قاسمی صدر صدر صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل نے پروگرام کا تعارفی خاکہ پیش کیا جبکہ مفتی حسان عبدالرشید خان قاسمی صاحب نے انتہائی آسان اور عام فہم انداز میں طالبات کے سامنے سیرتِ رسول کے دو واقعات کو بالتفصیل بیان کیا اس کے معاً بعد بیان کردہ واقعات میں سے طالبات سے چند سوالات کیے گئے ،الحمدللہ طالبات نے مکمل حاضــرجوابی کا عمــدہ مظاہرہ پیش کیا ،انعامِ اول کے مستحق طالبہ *عمارہ خانم ،جماعتِ ھفتم * انعامِ دوم کی مستحق طالبہ حورین فاطمہ ،جماعتِ نہم* اور *انعامِ سوم کی مستحق طالبہ شافعیہ سلمہا جماعتِ ہشتم* کو برسرِموقع انعامات سے نوازاگیا ، اخیر میں سوسائٹی کی جانب سے اسکول کے پرنسپل جناب شوکت خان صاحب کی تعلیمی میدان میں خدمات کے اعتراف میں شال پوشی کرکے تہنیت پیش کی گئی

اس پروگرام میں گرلز اقلیتی، اقامتی ھائی اسکول قصبہ کے پرنسپل شوکت خان صاحب ، کے علاوہ *محمد افتخار الدین انصاری صدر الأنصار ایجوکیشنل سوسائٹی*، حافظ ابو ماجد اور حافظ وثیق ، ودیگر شریک رہے

Post source : urduleaks news network