December 13, 2018

سب انسپکٹر پولیس رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سب انسپکٹر پولیس رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

حیدر آباد 17 نومبر/حیدرآباد میں آج ایک سب انسپکٹر کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ای سی بی کے عہدیداروں نے جال بچھا کر شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر راجو کو ایک تاجر سے 10 ہزار روپے نقد رقم بطور رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔راجو کو گرفتار کرکے اے سی بی کیس کے خصوصی مجسٹریٹ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔اے سی بی کے افسروں نے شہریوں سے رشوت خور عہدیداروں کی اطلاع ٹول فری نمبر1064 پر دینے کی خواہش کی ہے۔

Post source : Urduleaks news network