December 13, 2018

ادارہ دینیات عادل آباد کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ انعامی مقابلہ ۔و پوسٹرس کی رسم اجراء

ادارہ دینیات عادل آباد کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ انعامی مقابلہ ۔و پوسٹرس کی رسم اجراء

عادل آباد 17/نومبر (اردو لیکس) مولانا ابوذر صران ندوی کی اطلاع کے بموجب محترم وقار احمد صاحب صدر مدینہ مسجد کی صدارت میں عادل آباد مستقر کے سنٹرل گارڈن میں 21 نومبر چہارشنبہ کے روز صبح 9 بجے تا شام 4 بجے تک ادارہ دینیات عادل آباد کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر دوسرا سالانا دینیات انعامی مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے

 

کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔پہلا انعام 5000 دوسرا 3000 اور تیسرا انعام 2000 اور اسی طرح مزید دس طلبہ کیلئے خصوصی انعام 500 روپئے دئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس مقابلہ میں  سوم کلاس تا دہم کلاس تک طلبہ کے تین گروپس متعین کئے گئے ہیں ہر گروپ میں کامیاب طلبہ کو علحدہ علحدہ انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔اس موقع پر پوسٹرس کی رسم اجراء عمل میں لائی گئی اس موقع پر مولانا ابوذر صران ندوی؛مولانا اکبر الدین حسامی؛مولانا سید مبشر رشیدی؛مولانا منیرالدین رشیدی؛حافظ کاظم مصباحی؛حافظ عطاءاللہ خان؛مولانا الیاس حسن مظاہری؛حافظ نزیر احمد؛حافظ شیخ بشیر؛حافظ امجد خان؛حافظ عبدالعزیز؛ حافظ خضر احمد؛محمد جاوید؛حافظ رفیق اور دوسرے موجود تھے

 

 تنظیم اتحادالعلماء والحفاظ عادل آباد کے ذمہ داران نے اولیاء طلبہ و طالبات و دیگر مسلمانان عادل آباد سے کی ہے کہ اس پروگرام میں شرکت فرماکر طلبہ و طالبات کی ہمت افزائی فرمائیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔

Post source : Urduleaks news network