تلنگانہ

یہ سب بی جے پی اور ٹی آر ایس کا ڈرامہ ہے۔ کویتا سے پوچھ تاچھ پر ریونت ریڈی کا ریمارک

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی  کے صدر ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر ایم ایل سی کویتا شراب اسکام میں ملوث ہو تو انہیں ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار کیا جا سکتا ہے، ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ سب ڈرامے ہیں جو بی جے پی اور بی آر ایس مل کر کھیل رہے ہیں۔ ریونت نے جگتیال ضلع کے ملا پور منڈل کے متیم پیٹ میں شوگر فیکٹری کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کی۔ کویتا کو گرفتار کیا گیا تو کے سی آر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے یہ سب پرشانت کشور کی حکمت عملی ہے۔

ریونت ریڈی نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اروند پر ہلدی کے کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اروند جس نے بانڈ پیپر لکھا تھا کہ وہ ہلدی بورڈ لے کر آئیں گے، اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button