July 20, 2019

ٹی آر ایس نے 10 فیصد وعدہ بھی پورے نہیں کیے: چدمبرم

ٹی آر ایس نے 10 فیصد وعدہ بھی پورے نہیں کیے: چدمبرم

حیدرآباد 21 نومبر / سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت ‘ ریاست تلنگانہ کے عوام سے کیے گیے وعدہ پورے کرنے میں ناکام رہی۔ چدمبرم کے مطابق ٹی آر ایس نے اپنی حمکرانی میں 10 فیصد تیقنات کو بھی پورا نہیں کیا۔ حیدرآبا دمیں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ بات مایوس کن ہے کہ فاضل آمدنی والی ریاست مقروض ہوگئی ہے۔ چدمبرم نے مزید کہا کہ اقلیتوں کیلئے 12 فیصد تحفظات‘ دلتوں کیلئے 3 اکر اراضی‘ 22لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر اور کے جی تا پی جی مفت تعلیم ایسے وعدے ہیں جنہیں ٹی آر ایس حکومت نے پورا نہیں کیا ہے۔

Post source : Urduleaks news network