December 13, 2018

حیدرآباد کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والا ہجڑہ اچانک لاپتہ

حیدرآباد کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والا ہجڑہ اچانک لاپتہ

حیدرآباد 28 نومبر(اردولیکس) شہر حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے مقابلہ کرنے والا ہجڑہ اچانک لاپتہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ تیسری جنس کے حقوق کے لیے آواز ٹھانے والے چندرامکھی کو بی ایل ایف پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ چندرامکھی حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے بی جے پی کے امیدوار راجہ سنگھ کے خلاف میدان میں ہے۔ انکا مکان بنجارہ ہلز کے اندرانگر میں ہے۔ وہ منگل کی شام سے لاپتہ ہے اور انکا فون بھی سویچ آف ہے۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ان‌کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی ہے۔ چندرا مکھی کے ساتھیوں کو شبہ ہے کہ انکا اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس چھان بین کررہی ہے۔

Post source : urduleaks news network