December 13, 2018

باب بیٹے نے کیا جنسی استحصال، 16سال کی حاملہ لڑکی نے دے دی اپنی جان

باب بیٹے نے کیا جنسی استحصال، 16سال کی حاملہ لڑکی نے دے دی اپنی جان
Photo Credit To imagine

نلگنڈہ یکم دسمبر/باپ اور بیٹے کے جنسی استحصال کے نتیجے میں حاملہ ہونے والی 16 سالہ لڑکی نے اپنی جان دے دی۔یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے تروملگیری میں پیش آیا۔ مقامی سرینو اور اس کا 15 سالہ بیٹا پچھلے کچھ مہینوں سے کم سن لڑکی کا جنسی استحصال کر رہے تھے۔لڑکی کو شدید پیٹ کے درد کی شکایت پر ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہے۔ معاملہ گاؤں کے بزرگوں تک پہنچا۔ملزم باپ بیٹاخود کو بے قصور ثابت کرنے لگے اور پھر انہوں نے حمل ساقط کروانے کے لیے پانچ ہزار روپے دینے کی پیشکش کی، دلبرداشتہ کمسن لڑکی نے کل زہر پی کر خودکشی کرلی۔

Post source : Urduleaks news network