December 13, 2018

آروگیہ شری خدمات بحال

آروگیہ شری خدمات بحال

حیدرآباد 2 دسمبر ( اردو لیکس) خانگی ہا سپٹلس نے آروگیہ شری خدمات کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ بھر میں غریبوں کے علاج کی اسکیم آروگیہ شری 30 نومبر کی آدھی رات سے بند کردی‌گیی تھی خانگی ہاسپٹلس نے آروگیہ شری کے علاوہ ملازمین اور جرنلسٹس کی ہیلت اسکیم کے تحت طبی خدمات کو بھی بند کردیا تھا۔ آروگیہ شری ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مانک راو کے ساتھ ہوئے مذاکرات کے بعد آروگیہ شری نیٹ ورک ہا سپٹلس نے ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی اور خدمات بحال کر دی گئی۔خانگی ہاسپٹلس جو آروگیہ شری اور ہیلت اسکیم چلاتے ہیں بقایاجات کی ادائیگی تک سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت نے کچھ رقم جاری کردی جس کے بعد ہڑتال واپس لے لی گئی۔

Post source : Urduleaks news network