December 13, 2018

ریونت ریڈی کی گرفتاری، وقارآباد سپرنٹنڈنٹ پولیس کا تبادلہ

ریونت ریڈی کی گرفتاری، وقارآباد سپرنٹنڈنٹ پولیس کا تبادلہ

حیدر آباد 5 دسمبر/تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر ریونت ریڈی کی گرفتاری کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے وقارآباد ایس پی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ وقارآباد سپرنٹ‌ڈنٹ پولیس اناپورنا کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا ان کی جگہ سال 2005 کی بیاچ سے تعلق رکھنے والے اویناش موہنتی کو مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ریونت ریڈی کے گھر میں جبری طور پر داخل ہو کر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا، پولیس کی اس کارروائی کی عدالت کی جانب سے بھی سرزنش کی گئی جس کے بعد تازہ طور پر الیکشن کمیشن نے متعلقہ ایس پی کا تبادلہ کردیا۔

Post source : Urduleaks news network