December 13, 2018

نظام آباد میں انتخابات کے انتظامات

نظام آباد 5 ڈسمبر(اردولیکس) نظام آباد ضلع انتظامیہ نے ضلع کی جانب سے انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کیے ہیں۔ ضلع الیکشن آفیسر آر رام موہن راؤ نے کہا کہ معذورین کے لیے خصوصی سہولتیں رکھی گئی ہیں، چھ پولنگ مراکز کی نشاندہی حساس مقامات کے طورپر کی ہے۔ موہن راؤ نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے رائے دہی کے عمل میں حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائے دہی کے دوران کسی بھی طرح کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Post source : Urduleaks news network