December 13, 2018

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویڈیو کانفرنس

حیدرآباد5 ڈسمبر(اردولیکس) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے تلنگانہ کے پانچ اضلاع میں ویڈیو کانفرنس منعقد کی جس میں وی وی پیٹ کے استعمال اور گنتی کی مشینوں کے تعلق سے تفصیلات بیان کی گئیں۔ کانفرنس کے دوران انتخابی طریقہ کار کے تعلق سے بھی خاکہ پیش کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے اس موقع پر پولنگ آفیسرس کو ہدایت دی کہ ووٹنگ مشینوں کو نمبر الاٹ کریں اور پھر انہیں قرعہ اندازی کے بعد رائے دہی کے مراکز منتقل کیا جائے۔ ای سی آئی نے پولنگ عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ مقابلہ کر رہے متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں وی وی پیٹ مشینوں کی سلپس کی تعداد گنی جائے۔ ضلع الیکشن آفیسر ای سریدھر اور جوائنٹ کلکٹر پی سرینواس ریڈی بھی اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں۔

Post source : Urduleaks news network