December 13, 2018

وزیراعظم کی جی- سیٹ -11 کے کامیاب تجربہ پراسرو کو مبارکباد

نئیدہلی05دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جی –سیٹ -11 کو کامیابی کے ساتھ داغے جانے پر بھارت کی خلائی تحقیق وترقی کی تنظیم اسرو کو مبارکباددی ہے ۔

          ’’ ہمارے خلائی پروگرام کے لئے یہ ایک بڑا سنگ میل ہے ،جس  سے دوردراز کے علاقوں سے کروڑوں بھارتی افراد کو جوڑ کر ان کی زندگیوں کی کایا پلٹ ہوجائے گی۔ جی-سیٹ-11  کو کامیابی سے  داغے جانے پر اسروکو مبارکباد ، جو بھارت کا سب سے زیادہ بھاری ،سب سے زیادہ بڑا اورسب سے زیادہ جدید مواصلاتی مصنوعی سیارچہ ہے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو اپنے سائنسدانوں  پر فخر ہے ، جو اختراع کی نئی اونچائیوں  اور  حصولیابیوں اور  کامیابیوں  کے نئے معیارات مقررکرتے ہیں۔‘‘

Post source : pib