December 13, 2018

میٹ پلی میں مدھو یاشکی کے کار پر حملہ

میٹ پلی میں مدھو یاشکی کے کار پر حملہ

جگتیال ۔6 دسمبر ( اردو لیکس ) جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں کانگریس کے جنرل سیکرٹری و سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ کو ٹی آر ایس کے کارکنوں نے اس وقت روک لیا جب وہ میٹ پلی میں بعض افراد سے ملاقات کررہے تھے احتجاجیوں نے مدھو یاشکی کی کار کو نقصان پہنچایا اور ان پر رقم تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ۔بتایا گیا ہے کہ مدھو یاشکی کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں کانگریس کے ایک گروپ کے کارکن بھی شامل تھے جنھوں نے اپنے لیڈر کو کورٹلہ اسمبلی سے ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف اپنی برہمی ظاہر کی ۔احتجاجیوں نے دو کار کے شیشہ توڑ دئے ۔معلوم ہوا ہے کہ مدھو یاشکی بائیک پر وہاں سے چلے گئے ۔کافی دیر تک احتجاج دیکھا گیا ۔

Post source : Urduleaks news network