December 13, 2018

تلنگانہ میں انتخابی تیاریاں مکمل ،اب سے کچھ ہی گھنٹوں میں ہوگا امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ

تلنگانہ میں انتخابی تیاریاں مکمل ،اب سے کچھ ہی گھنٹوں میں ہوگا امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ

حیدرآباد 6 ڈسمبر (اردولیکس) اب جبکہ تلنگانہ انتخابات کیلئے صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں میدان میں موجود امیدواراورعوام میں کافی تجسس پایا جاتا ہے۔ جمعہ کے دن ریاست کی عوام اپنے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے اورحق رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں محفوظ کریں گے۔
ریاست بھر کے ساتھ ساتھ حیدرآباد و سکندرآباد میں انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ضلع حیدرآباد کے 15 اسمبلی حلقوں میں 40لاکھ 57 ہزار 488 رائے دہندے ہیں جن میں 21 لاکھ 10 ہزار 364 مرد 19 لاکھ 46 ہزار 780 خواتین ہیں۔ حیدرآباد ضلع میں 3 ہزار 873 پولنگ مراکزقائم کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد میں جملہ 313 امیدوار میدان میں ہیں۔

Post source : Urduleaks news network