December 13, 2018

تلنگانہ میں 10 بجے تک 11 فیصد پولنگ – جگتیال میں زیادہ نظام آباد میں کم

تلنگانہ میں 10 بجے تک 11 فیصد پولنگ – جگتیال میں زیادہ نظام آباد میں کم

 

حیدرآباد ۔7 دسمبر ( اردو لیکس ) تلنگانہ میں 119 اسمبلی حلقوں پر پولنگ کا آغاز ہوگیا ۔صبح 7 بجے سے ہی ریاست کے کئی پولنگ بوتھ میں راے دہندوں کی قطار دیکھی گئی ۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ریاست بھر میں 10 بجے تک 11 فیصد پولنگ ہوئی ۔سب سے زیادہ جگتیال میں 18 فیصد اور سب سے کم نظام آباد میں 6 فیصد پولنگ تین گھنٹوں میں درج ہوئی ہے کئی اہم شخصیات نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔وزیر آبپاشی ہریش راو نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سدی پیٹ کے امبارس اسکول کے پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالا ۔وزیر زراعت پی سرینواس ریڈی، بانسنواڑہ میں، عنبر پیٹ کے ٹی آر ایس امیدوار کالیرو وینکٹیش ،جگتیال کے ٹی آر ایس امیدوار ڈاکٹر سنجے کمار اور دوسروں نے اپنے ووٹ کے حق سے استفاده کیا ۔چند مقامات پر ای وی مشین کام نہیں کئے جس کی وجہ سے پولنگ کے عمل میں رکاوٹ حائل ہوئی ۔

 

 

 

 

Post source : urduleaks news network