December 13, 2018

کانگریس امیدوار پر بی جے پی کا حملہ

کانگریس امیدوار پر بی جے پی کا حملہ

محبوب نگر ۔7 دسمبر ( اردو لیکس)  کلواکرتی اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار و سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر ومشی چندر ریڈی پر بی جے پی کے کارکنوں نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ آمنگل منڈل کے جنگا ریڈی پلی کے پولنگ بوتھ کا معاینہ کررہے تھے اطلاعات کے مطابق ومشی چندر ریڈی پر پھتراو کیا گیا جس کے نتیجہ میں وہ زمین پر گر پڑے ۔انھیں حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔حالت مستحکم بتائی گئی ۔

Post source : urduleaks news network