December 13, 2018

ووٹ ڈالنے کے دوران پولنگ بوتھ پر دو افراد کی موت

حیدرآباد ۔7 دسمبر ( اردو لیکس )تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی رائے دہی کے موقع پر ووٹ دینے کے لئے پہنچے دو افراد کی پولنگ بوتھ میں ہی موت ہوگئی۔یہ دو واقعات ریاست کے دو مقامات پر پیش آئے۔ورنگل اربن ضلع کے بھیمارم منڈل کے پیڈی پلی دیہات میں 55سالہ سوامی نامی شخص ووٹ دینے کے لئے پولنگ بوتھ پر پہنچا تاہم وہ اچانک گر پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔دوسر اواقعہ ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا ۔ضلع کے چٹیال منڈل کے گنڈرم پلی میں ووٹ دینے کے لئے پہنچے ایک ضعیف شخص کی پولنگ بوتھ پر دل کادورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

Post source : urduleaks news network