December 13, 2018

تلنگانہ میں تین بجے تک پولنگ کی صورتحال

تلنگانہ میں تین بجے تک پولنگ کی صورتحال

ڈسمبر(اردولیکس) تلنگانہ کے 119 حلقوں میں رائے دہی کا عمل جاری ہے۔ دوپہرتین بجے تک 56.17 فیصد پولنگ ہوئی۔ خاص طورپرشہر کے مقابل دیہی علاقوں میں پولنگ کا تناسب زیادہ دیکھا گیا۔پولنگ کا عمل جاری ہے لوگ ووٹ ڈالنے کے مراکز رائے دہی پہنچ رہے ہیں۔ شہرحیدرآباد میں 35فیصد پولنگ ہوئی جبکہ اضلاع میں پولنگ کا تناسب شہر کے مقابل بہتردیکھا جارہا ہے۔

Post source : Urduleaks news network