December 13, 2018

نتن گڈکری غش کھا کر گر پڑے

نتن گڈکری غش کھا کر گر پڑے

احمد نگر/ مہاراشٹرا 7 ڈسمبر( اردولیکس) مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر نتن گڈکری آج غش کھا کر گر پڑے۔وہ ریاست مہاراشٹرا احمد نگر میں ایک زرعی یونیورسٹی کی کانوکیشن تقریب میں شریک تھے۔قومی ترانے کے وقت وہ جیسے ہی کھڑے ہوئے انہیں چکر آگیے اور وہ غش کھا کر گر پڑے، ان کے قریب میں موجود مہاراشٹرا کے گورنر ود یا ساگر راؤ نے انہیں  سنبھالا۔نتن گڈ کری کو خانگی ہا سپٹل لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ ڈسچارج ہو گئے۔بعد ازاں انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ فکر کی کوئی بات نہیں سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور اب وہ ٹھیک ہیں۔

Post source : Urduleaks news network