January 16, 2019

اے ٹی ایم میں رقم نہ رکھنے پر ایس بی آئی کو جرمانہ

اے ٹی ایم میں رقم نہ رکھنے پر ایس بی آئی کو جرمانہ

حیدرآباد ۔2 جنوری ( اردو لیکس ) اے ٹی ایم میں رقم نہ رکھتے ہوئے کسٹمر کو پریشان کرنے پر کنزیومر فورم نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس پی آئی ) کو 2500 روپے جرمانہ عائد کیا ہے یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے راے پور میں پیش آیا جہاں ایس بی آئی کے ایک کھاتہ دار کو بینک کے مقامی اے ٹی ایم سے تین مرتبہ بھی رقم نہیں نکال سکا کیونکہ اس میں رقم نہیں تھی تین مختلف دنوں میں اے ٹی ایم سے رقم حاصل نہ ہونے کے بعد مذکورہ کھاتہ دار نے راے پور کے کنزیومر فورم میں سال2017 میں شکایت کی۔فورم نے بینک عہدیداروں سے وضاحت طلب کی لیکن وہ انٹرنیٹ ڈاون رینے اور دوسرے بہانے تلاش کرتے ہوئے بچنے کی کوشش کی ۔لیکن فورم نے کہا کہ بینک کی جانب سے منیمم بیالنس نہ رکھنے پر کھاتہ داروں کو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور اے ٹی ایم کے استعمال پر سروس چارج وصول کیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں اے ٹی ایم میں رقم رکھنے کی ذمداری بھی بینک پر عائد ہوتی ہے اس کیس میں فورم نے بینک پر 2500 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کھاتہ دار کو ادا کرنے کی ہدایت دی ۔ 

Post source : Urduleaks news network