January 16, 2019

چاول دینے کے بہانے 7 سالہ بچی کا ریپ

چاول دینے کے بہانے 7 سالہ بچی کا ریپ
Photo Credit To imagine

کتہ گوڑم 4 جنوری (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں 7 سال کی بچی کی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ دما پیٹ منڈل میں پیش آیا۔ آشواراوپیٹ کے سرکل انسپکٹرکے مطابق مقامی خاتون نے اپنی بیٹی کو پڑوسن کے مکان چاول لانے کیلئے بھجوایا اس وقت پڑوسن کا شوہرمکان میں تنہا تھا۔ اس نے چاول دینے کے بہانے لڑکی کو گھرمیں بلا کراس کا ریپ کردیا۔ کافی دیرتک جب بچی واپس نہیں آئی تو اس کی ماں پڑوسن کے مکان پہنچی تواسے پڑوسن کے شوہر کی اس حرکت کا علم ہوا۔ پولیس نے اس تعلق سے مقدمہ درج کرلیا۔

Post source : Urduleaks news network