March 23, 2019

عادل آباد پولس نے 22 لاکھ روپئے سے زائد مالیت کی اشیاء کی ضبط ۔ دو افراد پولس حراست میں ۔ وشنو ایس واریر کا خطاب

عادل آباد پولس نے 22 لاکھ روپئے سے زائد مالیت کی اشیاء کی ضبط ۔ دو افراد پولس حراست میں ۔ وشنو ایس واریر کا خطاب

خضر احمد یافعی کی رپورٹ

عادل آباد 7 جنوری (اردو لیکس) عادی سارقین کے پاس سے عادل آباد پولس نے 22 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا؛چاندی اور دیگر اشیاء ضبط کرلی۔ اس بات کی اطلاع ضلع ایس پی وشنو ایس واریر نے پریس میٹ کے ذریعہ دی۔ وہ عادل آباد کے پولس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس میٹ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عادل آبادکے دسناپور کے قریب رورل پولس نے گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران ایک آٹو کی تلاشی لی آٹو سے 3 کلو گانجا اور 3 عدد ٹی وی برآمد ہوئی۔ پولس نے آٹو ڈرائیور 24 سالہ معز اور رام ٹینکی راجیش کو حراست میں لے لیا بعد تحقیق اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان دو مجرمین پر پہلے سے ہی مختلف جرائم میں عادل آباد ون ٹاؤن اور 2 ٹاؤن اور موالا پولس اسٹیشن میں کیسیس درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان سارقین کی جانب سے 22 لاکھ 76 ہزار روپئے مالیت کی اشیاء اور نقد رقم برآمد ہوئی؛ جسمیں 19 لاکھ 20 ہزار مالیت کا سونا؛ چاندی 30 ہزار؛ 3 کلو گانجا جسکی مالیت 50 ہزار بتائی گئی؛ 10 گھڑیاں؛ دو کیمرے مالیت 40 ہزار؛ 3 عدد ٹی وی مالیت 80 ہزار؛ نقد رقم ایک لاکھ چھیالیس ہزار وغیرہ شامل ہے۔ ان تمام اشیاء کو پولس نے ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نرسمہاریڈی؛ رورل ایس آئی پردیب کمار؛ ایس آئی گنگادھر؛خاتون کانسٹبل سونی؛کانسٹبلس؛ہیڈ کانسٹیبلس اور دیگر موجود تھے

Post source : urduleaks news network