March 23, 2019

سابق رکن اسمبلی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

سابق رکن اسمبلی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

حیدرآباد ۔8 جنوری ( اردو لیکس)  گجرات میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی جینتی لال بھانو شالی کو ٹرین میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔یہ واقعہ پیر کی رات اس وقت پیش آیا جب بھانو شالی نگری ایکسپریس میں بھوج سے احمدآباد کے لئے ٹرین میں سفر کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے بھانو شالی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔بھانو شالی گجرات بی جے پی کے نایب صدر بھی تھے ان کے خلاف ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد وہ پارٹی سے مستعفی ہوگئے تھے 

Post source : Urduleaks news network