January 16, 2019

اُردو یونیورسٹی میں آج یومِ تاسیس لکچر

حیدرآباد، 8 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا 21 واں یوم تاسیس کل (9 جنوری) منایا جائے گا۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر محمد مزمل، ماہر معاشیات، سابق وائس چانسلر، آگرہ و روہیل کھنڈ یونیورسٹیز چہارشنبہ کو صبح 10:30 بجے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں یومِ تاسیس لکچر دیں گے۔ ان کے لکچر کا عنوان ”اعلیٰ تعلیم میں مضمر مسرتیں: آرٹس اور سائنس“ ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار خیر مقدم کریں گے اور مہمان کا تعارف کرائیں گے ۔ 

Post source : Press release