January 16, 2019

اردو یونیورسٹی، ایم سی جے کی طالبہ مشیرہ اشرف کی نیٹ میں کامیابی

 

حیدرآباد، 8 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت میں ایم اے (جے ایم سی) تیسرے سمسٹر کی طالبہ مشیرا اشرف نے اپنی پہلی ہی کوشش میں ماس کیونکیشن اینڈ جرنلزم میں قومی اہلیتی امتحان NET میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی سطح پر تدریس سے وابستگی کے لیے اس امتحان میں کامیابی لازمی ہے۔ شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت ، مانو کے طلبہ ماضی میں بھی JRF، NET اور SET کا امتحان کامیاب کرچکے ہیں اور ملک کے مختلف اداروں میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈین و صدر شعبہ ایم سی جے پروفیسر احتشام احمد خان نے نیٹ کامیابی پر مشیرا اشرف کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت یونیورسٹی کے انتہائی فعال شعبوں میں سے ایک ہے۔ یہاں کے طلبہ درس و تدریس کے علاوہ الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں صحافت سے بھی وابستہ ہیں۔ انڈین انفارمیشن سروس میں بھی بعض طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں مختلف کمپنیوں میں پبلک ریلیشنز کے شعبہ میں بھی خدمات انجام دینے کا موقع مل رہا ہے۔ پروفیسر احتشام نے امید ظاہر کی کہ شعبہ کے اساتذہ کی نگرانی میں طلبہ مزید کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔

Post source : Press release