March 23, 2019

بریکنگ نیوز۔نوہیرا شیخ پولیس تحویل میں

بریکنگ نیوز۔نوہیرا شیخ پولیس تحویل میں
Photo Credit To file

چتور 8 جنوری (پریس نوٹ) آندھراپردیش کی مقامی عدالت نے ہیرا گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو3 دن کیلئے پولیس تحویل میں دینے کے احکامات جاری کئے۔ واضح رہے کہ آندھراپردیش سی آئی ڈی نے جمعرات کوہیرا گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو گرفتار کرکے چتورکی عدالت میں پیش کیا تھاجس کے بعد انھیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔ اس دوران سی آئی ڈی نے پوچھ تاچھ کیلئے نوہیرا شیخ کو تحویل میں دینے کی خواہش کرتے ہوئے ایک درخواست عدالت میں داخل کی تھی جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ درخواست پرسماعت کے بعد عدالت نے نوہیرا شیخ کو 3 دن کیلئے پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا۔

Post source : Urduleaks news network