January 16, 2019

کونڈہ گٹوبس حادثہ کی زخمی خاتون فوت، مہلوکین کی تعداد 65 ہوگئی

کونڈہ گٹوبس حادثہ کی زخمی خاتون فوت، مہلوکین کی تعداد 65 ہوگئی

حیدرآباد 9 جنوری(اردولیکس)تلنگانہ کے ضلع جگتیال کونڈا گٹو گھاٹ روڈ پر 4 ماہ قبل پیش آئے آرٹی سی بس کے حادثہ میں شدید زخمی ایک خاتون کل رات فوت ہوگئی۔ اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ 11 ستمبرکواس وقت پیش آیا تھا جب کونڈا گٹو گھاٹ روڈ پر ٹی ایس آرٹی سی بس گڑھے میں جاگری تھی۔ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافرین سوار تھے اوراسپیڈ بریکرکے پاس بریک لگاتے ہی مسافرین بس ڈرائیور پرگرپڑے جس کی وجہہ سے ڈرائیورنے توازن کھودیا اورحادثہ پیش آیا تھا۔ اس حادثہ میں زخمی 35 سالہ ہریتا ساکن کوڑمیال منڈل موضع تمیا پلی کل رات کریمنگرکے ایک خانگی ہاسپٹل میں جانبرنہ ہوسکی۔

Post source : Urduleaks news network