March 23, 2019

جگتیال میں دو شو رومس سے 80 لاکھ مالیت کے فون چوری

جگتیال میں دو شو رومس سے 80 لاکھ مالیت کے فون چوری

جگتیال ۔9 جنوری ( اردو لیکس)  جگتیال میں سیل فون کے دو دکانات میں بھاری سرقہ کی واردات پیش آئی ۔نامعلوم سارقوں نے منگل کی رات دیر گئے سیل فون دکانات کے شیٹر توڑ کر اس میں رکھے ہوئے تمام فونس لے کر فرار ہوگئے ۔دو دکانات صرف 10 منٹ کے اندر لوٹ کر فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ ویکلی بازار میں واقع بھوانی سیل پواینٹ اور لاٹ شورم میں سرقہ کی یہ واردات پیش آئی ۔مجموعی طور پر دو دکانات سے تقریباً 80 لاکھ مالیت کے سیل فون چوری ہوگئے ۔جن میں بھوانی سیل پواینٹ سے 50 لاکھ اور لاٹ شو روم سے 30 لاکھ کے فون چوری ہونے کی اطلاع ہے سرقہ کی اس واردات میں سارقوں نے بولیرو گاڑی کے استعمال کرنے کی اطلاع ہے جگتیال ایس پی سندھو شرما، ایڈینشل ایس پی مرلی دھر اور پولیس کے دیگر عہدیداروں نے دکانات کا معاینہ کیا سی سی ٹی وی کیمروں میں سرقہ کی واردات فلمبند ہوگئی ۔

Post source : Urduleaks news network