March 23, 2019

بریکنگ نیوز۔نرمل کےتالاب میں کار گر پڑی، معین کی بہادری نے بچائی 2 لوگوں کی جان

بریکنگ نیوز۔نرمل کےتالاب میں کار گر پڑی، معین کی بہادری نے بچائی 2 لوگوں کی جان

نرمل 9 جنوری( اردولیکس) نرمل میں آج ایک تیز رفتار کار تالاب میں گر پڑی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر سے نرمل کی سمت آرہی ایک کار نے اپنا توازن کھو دیا اور شیامشگڑھ کے قریب حیدرآباد روڈ پر واقع کسار تالاب میں گرپڑی۔ کار سوار سدھیر اور غوث نامی دو مسافرون کو وہاں سے گزر رہے گلزار مارکٹ کے ایک نوجوان سید معین الدین نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر تالاب میں چھلانگ لگا بچالیا اوران دونوں کو تالاب سے باہر نکالا۔ نوجوان کی بہادری اور انسانی ہمدردی کی کی ستائش کی جارہی ہے۔ سدھیر جوکہ کار چلا رہا تھا تھوڑا زخمی ہوا جسے دواخانہ منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کے سدھیر اور غوث محی الدین کریم نگر کے متواطن ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر کار کوککرین کی مدد سے تالاب سے نکال لیا۔

Post source : Urduleaks news network