January 16, 2019

تلنگانہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی لہرکا انتباہ

تلنگانہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سردی کی لہرکا انتباہ
Photo Credit To file

حیدرآباد 9 جنوری (اردولیکس) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع میں سردی کی شدید لہر جاری رہے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اضلاع عادل آباد‘ کمارا بھیم آصف آباد‘نرمل ‘نظام آباد‘ کاماریڈی‘ میدک اور سنگاریڈی میں مختلف مقامات سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ تلنگانہ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت محبوب نگر میں 32 ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت سات ڈگری سلسیس میدک اور عادل آباد میں رہا۔حیدرآباد میں اعظم ترین واقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 29اور11ڈگری رہا۔ دن میں جہاں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہورہا ہے وہیں رات کے وقت سردی کی لہرمحسوس کی جارہی ہے۔

Post source : Urduleaks news network