January 16, 2019

یوم جمہوریہ کے پیش نظرتلنگانہ چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد 9 جنوری (اردولیکس) تلنگانہ میں یوم جمہوریہ تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں آج چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا۔ 26 جنوری کوگورنر ای ایس ایل نرسمہن سکندرآباد پریڈ گراونڈ میں قومی پرچم لہرائیں گے۔ چیف سکریٹری نے آج مختلف محکموں کے سینئر عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور حکام کوہدایت دی کہ سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس پرمنعقدشدنی یوم جمہوریہ تقاریب کے لیے مکمل سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔

Post source : Urduleaks news network