March 23, 2019

صنفی انصاف بھارت کی ثقافت کا ایک حصہ رہا ہے: اسمرتی زوین ایرانی

صنفی انصاف بھارت کی ثقافت کا ایک حصہ رہا ہے: اسمرتی زوین ایرانی
Photo Credit To Pib

نئی دہلی ۔10 جنوری ( پی آئی بی )کپڑےکی صنعت کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کے کہا ہے کہ صنفی انصاف بھارت کی ثقافت کا ایک حصہ رہا ہے اور اسے ازسر نو پوری قوت سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ آج نئی دہلی میں رائے سینا ڈائیلاگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کے میزائل اور خلائی پروگراموں میں خواتین سائنس دانوں کی شراکت داری پر تفصیل سے گفتگو کی۔

 

کپڑا صنعت وزیر نے بھارت کی جدو جہد آزادی میں بھی خواتین کی شراکت داری کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین اپنے مرد عہدے داروں کی شانہ بہ شانہ ملک بھر میں مختلف پیشوں میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں۔ وزیر موصوفہ نے معاشرے کے تمام پہلوؤں میں صنفی مساوات کا لحاظ رکھنے اور اس کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ا نہوں نے اطلاع فراہم کی کہ لڑکیاں ہر مسابقتی امتحان میں کارکردگی کے لحاظ سے لڑکوں پر سبقت حاصل کررہی ہیں۔

 

پارلیمنٹ اور ریاستی قانون ساز اداروں میں خواتین کو 33 فیصد نمائندگی فراہم کرنے سے متعلق مجوزہ قانون کے مستقبل سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کپڑا صنعت وزیر نے کہا کہ حکومت اس قانون کو منظور کرانے کے حق میں ہے۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ خواتین سے متعلق ریزرویشن بل کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

 

Post source : pib