January 16, 2019

بابری مسجد کیس – دستوری بنچ سے جسٹس للیت کی دستبرداری

بابری مسجد کیس – دستوری بنچ سے جسٹس للیت کی دستبرداری

نئی دہلی ۔10 جنوری ( اردو لیکس ) بابری مسجد رام جنم بھومی کی متنازعہ اراضی کے کیس کی سماعت کے لئے تشکیل دی گئی پانچ رکنی دستوری بنچ آج اپنی پہلی سماعت سے قبل ہی بغیر کسی سماعت کے 29 جنوری تک ملتوی کردی ہے دستوں بنچ میں شامل جج یویو للیت بنچ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے دستبرداری اختیار کرلی ۔بتایا گیا ہے کہ جسٹس یویو للیت سابق میں بابری مسجد کے کیس میں اترپردیش کے سابق چیف منسٹر کلیان سنگھ کی طرف سے پیروی کی تھی جس کے باعث سپریم کورٹ میں جاری اس اہم کیس کی سماعت کے لئے تشکیل دی گئی پانچ رکنی دستوری بنچ میں یو یو للیت کی شمولیت پر بعض گوشوں سے اعتراض ہوا تھا جس کے باعث جسٹس للیت نے اپنے طور پر اس بنچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے 

Post source : Urduleaks news network