March 23, 2019

نظام آباد کے نوجوان کی بحرین میں خودکشی

نظام آباد کے نوجوان کی بحرین میں خودکشی

نظام آباد 10جنوری(اردولیکس) ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کسان نے بحرین میں خودکشی کرلی۔ خاندانی زرائع کے مطابق 25 سالہ گنیش متوطن موضع کتہ کورٹلہ اندل وائی منڈل زراعت میں نقصان پر25 دن پہلے تلاش معاش کیلئے بحرین گیا ہوا تھا۔ وہاں اس کی تنخواہ کم تھی۔ کسان جو پریشان اورمقروض تھا بیرون ملک میں ملازمت کے زریعہ قرض کی رقم ادا کرنے کے منصوبہ میں تھا تاہم وہاں بھی اسکی تنخواہ کم تھی جس پراس نے سونچا کہ قرض ادا نہیں ہوگا اوراس نے کل اپنے روم میں پھانسی لے لی۔

Post source : Urduleaks news network