January 16, 2019

عادل آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 میں سیرت النبی کوئز مقابلہ کا شاندار انعقاد

عادل آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 میں سیرت النبی کوئز مقابلہ کا شاندار انعقاد

 

 

عادل آباد 10 – جنوری (اردو لیکس) ابلفدہ ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ اکیڈی حیدرآباد کے زیر اہتمام ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے قائم کردہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتی اقامتی اسکولس میں سیرت کوئز مقابلہ آج 10 جنوری کو منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ کی تیاری کیلئے طلبہ و طالبات کو ایک ماہ کا موقع دیا گیا تھا۔

اسی ضمن میں آج بروز جمعرات بتاریخ 10 جنوری 2019 صبح 10 بجے تا 12:30 تک عادل آباد کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ میں پرنسپل جناب امیر عبداللہ خان کی قیادت و عربک اسکالر حافظ خضر احمد یافعی کی نگرانی میں سیرت کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ سیرت کوئز مقابلہ کا پرچہ 100 سوالات پر مشتمل تھا۔ ان سوالات میں سے طلبہ کو صحیح جواب کی صرف نشاندہی کرنا تھا۔ اس سیرت کوئز مقابلہ و امتحان میں اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ عادل آباد کے زائد از 200 طلبہ نے حصہ لیا۔ بوائز 2 کے تجربہ کار و مختلف زبان و علوم میں ماہر اساتذہ و ٹیچرس جن میں شاکر سر؛ شہباز سر؛ مہیش گولی سر؛ سری ہری سر؛ وارڈن خالد احمد خان؛ سمینہ طلت؛ افشاں اقبال؛ شہناز بیگم؛ نکہت ترنم؛ صالح تبسم؛ کے جنگوبابو؛ بی سوپنا؛ آر دامودر؛ لنکا موہن؛ سرینیواس؛ ڈی پرمیشور شامل ہیں نے کوئز مقابلہ امتحان کے تمام تر انتظامات کئے۔ اس طرح پرنسپل امیر عبداللہ خان و اساتذہ کی معاونت سے سیرت کوئز مقابلہ امتحان کا شاندار و پر امن طور پر انعقاد عمل میں آیا۔ اور طلبہ نے بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 چاندہ عادل آباد پرنسپل امیر عبداللہ صاحب کی قیادت میں دن بدن ترقی کی سمت گامزن ہے۔ اس موقع پر پرنسپل امیر عبداللہ خان کے علاوہ ٹیچنگ و نان ٹیچگ اسٹاف موجود تھے

Post source : Urduleaks news network