June 17, 2019

ورنگل کے ناگیشور راو دوبارہ سی بی آئی کے عارضی ڈائریکٹر

ورنگل کے ناگیشور راو دوبارہ سی بی آئی کے عارضی ڈائریکٹر

 

ورنگل ۔10 جنوری ( اُردو لیکس) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس عہدیدار ایم ناگیشور راو کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( سی بی آئی) کا دوبارہ عارضی ڈایریکٹر مقرر کیا گیا ہے اس عہدہ سے الوک ورما کو برطرف کردینے کے بعد ناگیشور راو کو یہ ذمداری سونپی گئی ہے گزشتہ سال اکتوبر میں سی بی آئی میں پیش آنے والے بحران کے وقت انھیں عارضی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا ناگیشور راو کا تعلق ورنگل ضلع کے منگاپیٹ منڈل کے بور نرساپور موضع سے ہے 1986 بیاچ سے  ناگیشور راو تعلق رکھتے ہیں 

Post source : urduleaks news network