June 17, 2019

حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفیؒ کولم پلی (نارائن پیٹ) میں عرس تقاریب کا 11 جنوری سے آغاز

حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفیؒ  کولم پلی (نارائن پیٹ) میں عرس تقاریب کا 11 جنوری سے آغاز

 

نارائن پیٹ 10 جنوری (پریس ریلیز) کولم پلی میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفیؒ کے 544 واں سالانہ عرس تقاریب کا آ غاز آج 11 جنوری سے آغاز ہوگا۔ جانشین سجادہ مولانا مخدوم خواجہ سید شاہ احمد حسینی اشرفی نے بتایا کہ 11 جنوری بروز جمعہ کو بعد نماز عشاء خانقاہ اشرفیہ قتالیہ کولم پلی میں جلسہ عظمت اولیاء مقرر ہے۔ جس کو مولانا محمد احمد نقشبندی جنیدی بانی و صدر تحریک صدائے اسلام حیدرآباد کے علاؤہ دیگر علماء خطاب کریں گے. اس موقع پر مدرسہ دارلعلوم اشرفیہ کولم پلی ( ملحقہ جامعہ نظامیہ ) کے طلباء کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا۔ نظامت کے فرائض حافظ فاروق بن مخاشن نظامی انجام دیں گے۔ 12 جنوری بروز ہفتہ کو بعد نماز فجر سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح مولانا مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی مراسم صندل انجام دیں گے۔ اور اس روز بروز ہفتہ 12 جنوری صبح 10 بجے دن مولانا سید شاہ محمد محمد الحسینی ( سجادہ نشین گوگی شریف) کی صدارت میں اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام 16 واں بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں جتیندر ریڈی رکن پارلیمان محبوب نگر’ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی’ ایم ایل سی فاروق حسین’ رام موہن ریڈی رکن اسمبلی مکتھل’ عبدالوحید ایڈوکیٹ رکن وقف بورڈ’ عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس محبوب نگر’ افتخار احمد ایڈووکیٹ’ نارائن پیٹ ڈی ایس پی سرینواس’ وٹھل راؤ آریہ’ پوچاری سری گوروپارا سوامی’ سید اشرف رضا سجادہ نشین رائچور’ سید شاہ عبدالرزاق قادری سجادہ نشین محبوب نگر ناگوراؤ ناموجی ایڈوکیٹ’ شیواکمار ریڈی’ کے علاؤہ دیگر مختلف مذاہب کے پیشوا شرکت کریں گے۔ اور بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ میں محفل سماع منعقد ہوگی۔ جس میں علماء مشائخین شرکت کریں گے۔ 13 جنوری بروز اتوار بعد نماز فجر محفل قلُ زیارت منعقد ہوگی۔ سلام فاتحہ خوانی کے بعد تبرکات تقسیم کئے جائیں گے۔ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ محمد شفیع چاند’ محمد اسلم اشرفی’ محمد جعفر تاج’ محمد تقی چاند’ و دیگر نے شرکت کی خواہش کی ہے

Post source : Press release