January 16, 2019

ایمبولینس حادثہ کا شکار۔ 3 ہلاک، 4 زخمی

ایمبولینس حادثہ کا شکار۔ 3 ہلاک، 4 زخمی

رنگاریڈی 11 جنوری (اردولیکس) ضلع رنگاریڈی کے کونگرکلان کے پاس آوٹررنگ روڈ پرجمعہ کی صبح ایمبولینس حادثہ کا شکارہوگئی جس کی وجہہ سے 3 افراد ہلاک اوردیگر4 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریاست کرناٹک کا ایک خاندان آندھراپردیش کے ایلورمیں واقع ہاسپٹل سے مریض کو لے کرواپس ہورہا تھا کہ ایمبولینس روڈ ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔ مرنے والوں کے نام وینکٹیشورراو، سبا لکشمی،شیوا بتائے گئے ہیں۔ سمجھا جاتا ہےکہ ڈرائیور نے نیند کے غلبہ میں کنٹرول کھودیا۔

Post source : Urduleaks news network