January 16, 2019

مگرمچھ کا ارتھی جلوس اورآخری رسومات

مگرمچھ کا ارتھی جلوس اورآخری رسومات

رائے پور 11 جنوری (اردولیکس) پالتوجانوروں کی بعض لوگ آخری رسومات انجام دیتے ہیں لیکن آپ یہ جان کوضرورچونک جائیں گے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں ایک مگرمچھ کی آخری رسومات انجام دی گئی۔ ضلع بیماترا کے موضع باوا موہترا کے ایک تالاب میں مگرمچھ رہتا تھا۔ اس نے گاوں والوں کو کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچایا جس کی وجہہ سے گاوں کے لوگوں نے پیارسے اس کا نام گنگا رام رکھا۔ 130 سالہ مگرمچھ کی کل خرابی صحت سے موت ہوگئی جس کے بعد گاوں والوں نے مگرمچھ کا ارتھی جلوس نکالا اوراس کی آخری رسومات انجام دی گئی۔ مگرمچھ کی آخری رسومات میں گاوں کے سبھی لوگ موجود تھے ان میں سے بعض کواشکباربھی دیکھا گیا۔

Post source : Urduleaks news network